دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ اعلیٰ افسروں کو دھمکیوں کے کیس میں عمران خان کو پھر ریلیف مل گیا ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو یکم ستمبر تک عبوری ضمانت دے دی ہے اور حکومت کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ پیشی کے موقع پر اے ٹی سی میں عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ دھکم پیل کی وجہ سے واک تھرو گیٹ ٹوٹ گیا۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ شرم کرو کا لفظ دھمکی کے زمرے میں نہیں آتا۔ عمران خان نے خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر کہا کہ آپ کے خلاف کیس کریں گے ۔ یہ کب کہا کہ قتل کریں گے ؟ کیا کوئی ایسی دھمکی دی گئی ؟ یہ روٹین کے الفاظ ہیں اور عمران خان نے شرم کرو جیسے الفاظ روٹین میں ہی بولے ۔
عدالت نے دوران سماعت عمران خان کے بارے میں بھی استفسار کیاکہ وہ کہاں ہیں ؟ جس پر عمران خان نے سیٹ سے کھڑے ہو کر حاضری لگوائی ۔ بعد ازاں عدالت نے یکم ستمبر تک عمران خان کی عبوری ضمانت کا حکم دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔