سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ کابینہ اجلاس میں عمران خان اور غلام سرور میں تکرار کیوں ہوئی ؟پنڈی رنگ روڈ کے معاملے پر عمران خان نے تحقیقات کا اعلان کر دیا جبکہ غلام سرور اپنی صفائی میں بولتے چلے گئے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا رویہ جارحانہ دکھائی دیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ رنگ روڑ اسکینڈل میں جو بھی ملوث ہوا، کسی صورت رعایت نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی وسیع تحقیقات ہوں گی ۔ رنگ روڑ مبینہ کرپشن کی خبروں پر وزیر اعظم اور غلام سرور خان میں مکالمہ بھی ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام سرور نے کہا چار نیوز چینلز میں میرا نام لیا گیا، میں نے پریس کانفرنس میں وضاحت دیدی۔یہ میرا حق تھا۔ رنگ روڑ منصوبے سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آیا تھا۔ آپ پر تنقید بھی سوشل میڈیا پر ہوئی آپ کو وہاں ہی جواب دینا چاہے تھا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس نے یہ بھی خبر چلائی کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور غلام سرور میں تلخی دیکھنے میں آئی ۔ وزیراعظم نے غلام سرور کو خاموش ہونے کا کہا مگر وہ اپنی صفائی میں بولتے چلے گئے ۔