وقت اشاعت :26ستمبر2024
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث 3 افراد کو آخر کار گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تینوں افراد نے انتہائی منظم واردت کے تحت خاتون کو گھیر کر کھیتوں میں لے جا کر اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم نے خاتون کو پہلے بہانے سے باہر بلایا اور اسے کہا کہ اس کے ماموں ملنے آئے ہیں ۔ اس کے بعد کھیتوں میں لے جا کر دبوچ لیا جہاں ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی انتظار کر رہے تھے ۔پولیس کے مطابق تینوں ملزم اس سے قبل بھی کئی خواتین کو اسی طرح نشانہ بنا چکے ہیں ۔ ملزم طریقہ واردات کے مطابق اسی طرح خواتین کو جھانسا دے کر ساتھ لے جاتے اور پھر گینگ ریپ کرتے ۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ روڑا گاؤں میں پیش آیا۔ واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد چوکی لکھوکی پولیس نے کارروائی کی اور ملزموں کو کال ریکارڈ کی مدد سے ٹریس کر لیا۔ تینوں ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔