عمران خان کے ارطغرل ڈرامہ دیکھنے کے مشورے پر شہباز شریف نے خوب سیاسی گولہ باری کی ۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی تقریر میں شہباز شریف نے کہا کہ ملکی حالات خراب ہیں مگر وزیراعظم عوام کو ترک ڈرامہ دیکھنے کے مشورے دیتے رہے ۔
وزیراعظم کی توجہ مودی کے فون اٹھانے پر رہتی ہے ۔ لگتا ہے کہ کشمیر کے سودے کے بعد بھی دوستی کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے وزیر خارجہ کو بھی ریڈار میں لے لیا ۔
یہ بھی پڑھیئے :کشمیر پر متحد ہونے والے اگلے روز ہی لڑ پڑے
شہبازشریف نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ نے قرارداد میں اپنی تشہیر کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ذاتی تشہیر کے بجائے ملکی مفادات پر فوکس کیا جائے تو بہتر ہے
۔ شاہ محمود قریشی صرف ٹیلی فون کرنے میں وقت ضائع کر رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ غیر ملکی لیڈروں کو فون پر ہی منت سماجت کر سکتے ہیں ۔