PAKISTAN

مذہبی جماعتوں کی دھمکیاں،عالمی معیشت دان عاطف میاں کالیکچرمنسوخ

4گھنٹےقبل

سپر لیڈ نیوز،کراچی ۔ مذہبی جماعتوں کی دھمکیاں،عالمی معیشت دان عاطف میاں کالیکچرمنسوخ کر دیا گیا ۔عاطف میاں نے ٹویٹر پر لیکچر منسوخ ہونے کی اطلاع دی ۔

عاطف میاں نے دھمکیوں پر لیکچر کی منسوخی کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔انہوں نے آئی بی اے کراچی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں عاطف میاں نے آئی بی اے کراچی کے طلبہ سے شیڈول لیکچر پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ دھمکیوں کے باعث لیکچر کی منسوخی پر پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طلبہ کا نقصان ہوا ہے ۔

عاطف میاں پاکستان  کے  سینٹر فار اکنامک ریسرچ، سی ای آر پی کے شریک بانی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

عاطف میاں کا نام اس وقت منظر عام پر آیا ،جب وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم تشکیل دی اور اس میں عاطف میاں کو بھی نمایاں عہدہ دیا۔ انہوں نے ایک موقع پر کہا کہ عاطف میں دنیا کے بہترین معیشت دان ہیں ۔ پاکستان کے لئےا پنی خدمات دینے کو تیار ہیں جو کہ قابل فخر ہے۔عاطف میاں کا تعلق احمدی جماعت سے ہے ۔

عالمی مالیاتی ادارے نے دنیا کے 25 کم عمر ترین قابل ماہرِ معاشیات کی فہرست میں عاطف میاں کا نام شامل کیا تھا۔وہ نائیجریا میں پیدا ہوئے جبکہ  ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی  حاصل کی ۔ اس کے بعد وہ امریکہ چل گئے۔

عاطف میاں نے میسا چوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ایم آئی ٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ جبکہ اسی درسگاہ سے وہ  کمپیوٹر  اور میتھ  میں ماسٹر ڈگری بھی لے چکے ہیں ۔

عاطف میاں اس وقت پرنسٹن یونیورسٹی اور ووڈرو ولسن سکول آف پبلک پالیسی میں تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں وہ سنہ 2009 سے سنہ 2013 تک اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ اسی طرح  یونیورسٹی آف شکاگو کے بوتھ سکول آف بزنس میں آٹھ سال تدریس کی۔

یہ بھی پڑھیئے : آئیے ٹائم مشین کے سفر پر نکلیں

ووڈرو ولسن سکول کے جولیس ریبنوٹز سینٹر کے شعبہ پبلک پالیسی اینڈ فنانس میں ڈائریکٹر کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔عاطف میاں ‘ہاؤس آف ڈیٹ’ کے عنوان سے ایک کتاب  کے مصنف بھی ہیں ۔ان کی کتاب پر وال سٹریٹ جنرل۔۔ دی اٹلانٹک اور دی نیویارک ٹائمز جیسے بڑے اخبارات  میں مضامین چھپ چکے ہیں۔ ان کی جانب سے کی گئی تحقیق جریدوں میں  بھی شائع ہوچکی ہیں جن میں امیرکین ایکونامک قابل ذکر ہے ۔

Related Articles

Back to top button