PAKISTAN

لاہور کے فلیٹ میں پانچ روز قبل ملتان سے آئی لڑکی کی پنکھے سے جھولتی لاش برآمد

وقت اشاعت :16جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ لاہور کے فلیٹ میں پانچ روز قبل ملتان سے آئی لڑکی کی پنکھے سے جھولتی لاش برآمد، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک کمرشل فلیٹ سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کے کمرے سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں وہ اپنی دوستوں کو ممکنہ خودکشی کی اطلاع دے رہی ہے ۔ لڑکی نے لکھا کہ وہ دلبرداشتہ ہے اور موت کو گلے لگانا چاہتی ہے ۔

ندا اکبر کا تعلق ملتان سے تھا وہ اپنی والدہ کے ساتھ لاہور آئیں۔فوٹو کریڈٹ :دی سپر لیڈ ڈاٹ کام

ندا اکبر نامی لڑکی نے انگلش میں لکھے گئے خط میں خود کشی کی وجہ تحریر نہیں کی تاہم اہل خانہ کے مطابق وہ دو مرتبہ سی ایس ایس  میں فیل ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھی ۔ ندا اکبر نے نواب ٹاؤن کے علاقہ نشیمن اقبال فیز ون میں دو کمروں کا اپارٹمنٹ چند روز قبل ہی کرایہ پر لیا تھا۔ 

لڑکی کا تعلق ملتان سے ہے اور  وہ اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور آئی تھی ۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔

مبینہ خود کشی سے پہلے لکھے گئے آخری پیغام کا عکس۔ فوٹو کریڈٹ :دی سپر لیڈ ڈاٹ کام

لاہور کے فلیٹ میں پانچ روز قبل ملتان سے آئی لڑکی کی پنکھے سے جھولتی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس ذرائع کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ موت کے محرکات کچھ اور بھی ہوسکتے ہیں ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھیں گی ۔

Related Articles

Back to top button