دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، پٹرول چودہ روپے فی لٹر مہنگا ہو گیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے اضافہ ہوا۔ اس طرح ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہو چکی ہے ۔ حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 18 روپے 68 پیسے بڑھائی گئی ہے ۔ جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے ہو گئی ۔ وزارت پٹرولیم کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 18روپے 83پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح نئی قیمت 230روپے 26 پیسےمقرر کی گئی ہے ۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق سبسڈیز ختم کرتے ہوئے پٹرول پر لیوی بھی عائد کر دی گئی ہے ۔ فی الوقت یہ لیوی دس روپے فی لٹر ہے جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پرپانچ روپے فی لٹرپیٹرولیم لیوی لگائی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب وزیر خزانہ کے مطابق قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہیں ۔ سابق حکومت نے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا ہے ۔ اگر یہ لوگ آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر معاہدہ نہ کرتے تو صورتحال مختلف ہوتی ۔