SUPER LEADS

پی ڈی ایم میں جیالوں کی دوبارہ شمولیت کی امیدیں دم توڑ گئیں

وقت اشاعت :27مئی2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ پی ڈی ایم میں جیالوں کی دوبارہ شمولیت کی امیدیں دم توڑ گئیں ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا جارحانہ رویہ برقرار ہے ۔ شوکاز نوٹس کو پھر بلاجواز قرار دے دیا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق  شہباز شریف کی جانب سے پی ڈی ایم کو متحد کرنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں ۔  بلاول کا جارحانہ رویہ برقرار ہے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  پی ڈی ایم کا شوکاز میں نے پھاڑا اس کی وجہ یہ ہے کہ  ہم مریم نواز اور نواز شریف کو جوابدہ  نہیں۔  ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں،صرف انہی سے بات ہوگی ۔ہم شہباز شریف کے نظریے کو ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔ پیپلز پارٹی  یکسوئی سے سیاست کرتی ہے ۔ہم  اپنا موقف تبدیل نہیں کرتے۔  حکومت کی آئی ایم ایف سے ہر ڈیل کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آپس میں لڑنے کے بجائے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے جس نے ملک کو مسائل کے بھنور میں پھنسا دیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button