دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ امریکا طالبان کے لئے بلیک ہاکس اور ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر چھوڑ گیا، مگر طالبان انہیں چلائیں گے کیسے ؟
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کابل اور قندھار سمیت اہم ہوائی اڈوں پر قبضے کے ساتھ جدید ترین امریکی اسلحہ اور جنگی ہیلی کاپٹر بھی طالبان کے ہاتھ لگ گئے جن میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں ۔ افغان طالبان کے اپنے میڈیا سے جاری کی گئی ویڈیوز اور تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ طالبان کے ہاتھ جدید جنگی ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ فوجی ہیلی کاپٹر بھی لگے ہیں ۔
امریکی جنگ میں قندھار سب سے اہم فوجی اڈہ رہا ۔قندھار ایئرپورٹ پر طالبان کی ایک ویڈیو میں جنگجوؤں کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے پاس کھڑے دکھایا گیا ہے اور وہ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ تصویریں بھی بناتے رہے ۔۔طالبان کے پاس ماہر جنگی پائلٹ نہیں ہیں اور مستقبل میں وہ ان ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیسے کریں گے ابھی واضح نہیں ۔
بلیک ہاک کے علاوہ طالبان کے قبضے میں ایم آئی 35 ،ہینڈ اٹیک ہیلی کاپٹر اور اس کےعلاوہ افغان ایئرفورس کے زیر استعمال روسی ساختہ ہیلی کاپٹر بھی طالبان کے قبضے میں چلے گئے ہیں۔