SUPER LEADS

افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے امریکا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکے گا،معاہدہ ہونے والا ہے ، سی این این کا دعویٰ

وقت اشاعت :24اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے امریکا  پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکے گا،معاہدہ ہونے والا ہے ، سی این این کا دعویٰ ، دفتر خارجہ نے تردید کر دی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  امریکی ٹی وی سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے ۔اس معاہدے کی رو سے امریکا جب چاہے جنگی مقاصد کے لئے پاکستانی ایئر سپیس استعما ل کر سکے گا۔ معاہدے کی رو سے جزوی طور پر زمینی اڈے بھی بووقت ضرورت استعمال کئے جا سکیں گے ۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے ارکان کانگریس کو معاہدے سے آگاہ کردیاہے۔سی این این کے مطابق  پاکستا ن نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے انسدادِ دہشت گردی کے لیے امداد کی فراہمی اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کے لیے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سی این این کے مطابق سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی  دفتر خارجہ نے خبر کی تردید کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان کسی ایسے معاہدے پر بات چیت نہیں ہورہی۔دونوں ملکوں کےدرمیان علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کےلیے دیرینہ تعاون ہے۔اہم معاملات پرمعمول کی مشاورت ہوتی رہتی ہے۔

Related Articles

Back to top button