SUPER LEADSSUPER WORLD

امریکی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ، بائیڈن اور ٹرمپ پھر آمنے سامنے

وقت اشاعت:7جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ہوگیا، بائیڈن اور ٹرمپ پھر آمنے سامنے  آئے ، تنقید کے نشتر چلا دیئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  گزشتہ سال امریکی پارلیمنٹ پر حملے کی یاد میں حکمران جماعت نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں صدر بائیڈن نے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ ہارا ہوا سابق امریکی صدر ہےجسے 70لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست ملی۔ٹرمپ پہلا امریکی صدر تھا جس نے نتائج کو ہی ماننے سے انکار کردیا۔ ٹرمپ کی یہ حرکت افسوسناک تھی ۔ ٹرمپ نے عوام کے نتائج نہیں مانے الٹا کپیٹل ہل پر حملہ کرا دیا۔  2020کے انتخابات سے متعلق جھوٹ کا جال پھیلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  6جنوری کو حملہ کرنے والےامریکی آئین کی دھجیاں اڑادیناچاہتےتھے۔جس وقت کیپیٹل ہل پر حملہ ہورہاتھا، ٹرمپ نے کچھ نہیں کیا، صرف ٹیلی وژن پر دیکھا۔ادھرسابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ جوبائیڈن میرے نام پر امریکیوں کو مزید تقسیم کرنا چاہتاہے۔ بائیڈن کے پاس کوئی وژن نہیں یہ حکومت ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ امریکا کے مفادات کا سودا کرے گی ۔

Related Articles

Back to top button