ٹریننگ مکمل ۔۔ بزدار میدان میں اتر آئے

علی نقوی ، دی سپر لیڈ ،لاہور

میڈیا سے دور رہنے والے عثمان بزدار  نے پہلی مرتبہ جاری ایک بیان میں کھل کر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیاسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن  کا اے پی سی کا ڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکا ۔

ملک کو لوٹنے  والی جماعتوں نے  ذاتی مفادات کے لئے  شوشہ چھوڑا  تھا ۔ جوکامیاب نہیں ہو سکا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  اپوزیشن ارکان  لوٹ مار  سے بنائی گئی دولت کو بچانے کی کوشش میں ہیں ۔

عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا نہ آئندہ آئے گا۔پاکستان کی ترقی کے سفر  میں رکاوٹ ڈالنے والے تین سال انتظار کریں ۔

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔عثمان بزدار نے اس سے پہلے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔

شراب پرمٹ کیس میں نیب کو وضاحت دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیئے : مولانا کے پاس کیا آپشنز ہیں ؟