PAKISTAN

پہلے جسم فروشی ، پھر ریپ کا مقدمہ اور پیسے لے کر صلح ، خواجہ سرا کا گھناؤنا کھیل پکڑا گیا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ہارون آباد۔ ہارون آباد کا سب سے مشہور خواجہ سرا پلس ٹک ٹاکر لو جان ( Love Jan)جرائم کی دنیا کا بادشاہ نکلا ۔ لو جان جسم فروشی کے بعد تماش بینوں پر مختلف تھانوں میں زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیتا تھا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ہارون آباد میں معروف خواجہ سرا کی جانب سے ریپ اور صلح کا گھناؤنا کھیل بے نقاب ہو گیا ہے ۔ لو جان نامی خواجہ سرا ٹک ٹاک پر خاصا مقبول ہے ۔ پولیس کے مطابق لو جان  جسم فروشی کے بعد مختلف تھانوں میں زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیتا تھا۔ اس کے بعد صلح کے پیسے لیتا اور پولیس سٹام میں صلح نامہ پیش کر دیتا ۔ مبینہ طور پر اسے پولیس کی بھی آشیر باد حاصل تھی ۔ ذرائع کے مطابق آخر کار لو جان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے واضح کیا ہے کہ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button