PAKISTAN

گندگی پھیلانے سے منع کرنے پر بااثر افراد کا ماں بیٹے پر تشدد، راڈز سے مارتے رہے

دی سپرلیڈ ڈاٹ، بہاولنگر :فقیر والی کے علاقے میں آٹھ بااثر افراد نےنوجوان کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاندان انصاف کے لیے دربدر ہو گیا

متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان نے راڈ اور پائپ سے حملہ کرکے حمزہ کو شدید زخمی کر دیا، جس کے باعث اس کے بازو، پیٹھ اور ہاتھ پر گہرے زخم آئے جبکہ ہاتھ کی ایک انگلی بھی ٹوٹ گئی۔ اہلِ خانہ نے کہا کہ ملزمان نے نوجوان کی والدہ کو بھی تھپڑ مارے اور ان سے بدتمیزی کی۔واقعے کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ فقیروالی نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ پولیس نے ساز باز کرکے ملزمان کے خلاف مقدمے میں معمولی دفعات شامل کی ہیں ۔ جس کے باعث انہوں نے ضمانت حاصل کر لی۔متاثرہ خاندان  وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button