دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،پاکپتن :پاکپتن میں بے اولاد بھائی کے جائیداد نام نہ کروانے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو مار ڈالا ۔ پولیس کے مطابق پاکپتن کے تھانہ صدر کے علاقہ کرپا رام میں یہ واردات ہوئی جہاں بے اولاد بھائی کے جائیداد نام نہ لگوانے پر چھوٹے بھائی نے سر میں کلہاڑیاں مارکر بھائی عثمان کوقتل کیا اور فرار ہو گیا ۔ ملزم کچھ عرصے سے جائیداد نام لگوانے پر اصرار کر رہا تھا ۔ پولیس نے تیسرے بھائی عمر فاروق کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو سخت سزا دلوائیں گے یہ رعایت کا مستحق نہیں ۔




