دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان نے چین کے تعاون سے مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا ہے ۔ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پاکستان کیلئےاہم سنگ میل قراردی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی خود انحصاری اور تکنیکی برتری کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے ۔سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مددگارثابت ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نظام مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ پائیدارسماجی ومعاشی ترقی کے فروغ میں بھی اہم کردار اداکرے گا۔ای اوتھری سیٹلائٹ کاکامیاب لانچ مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد بنے گا۔خوراک کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھی ای او تھری سیٹلائٹ معاون ثابت ہوگا۔




