جے یو آئی تنہا رہ گئی ، ن لیگ نے بلوچستان میں مل کر حکومت بنانے سے معذرت کر لی

وقت اشاعت:22فروری2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کوئٹہ ۔ جے یو آئی تنہا رہ گئی ، ن لیگ نے بلوچستان میں مل کر حکومت بنانے سے معذرت کر لی  ہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کے بعد ن  لیگ نے  جے یو آئی کو سرخ جھنڈی دکھا دی ہے جس کے بعد بظاہر مولانا فضل الرحمان سیاسی منظر نامے سے آؤٹ ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کے حوالے سے ن لیگ اور جے یو آئی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام نے اس اہم ملاقات کی اندرونی کہانی حاصل کرلی ہے ۔ اسحاق ڈار اور مولانا عبد الغفور حیدری کی ملاقات میں جہاں گلے شکوے ہوئے وہیں حکومت سازی پر حتمی بات چیت بھی ہوئی ۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کم از کم ن لیگ اور جے یو آئی بلوچستان میں تو حکومت بنا سکتی ہیں ۔

ہم تین سے چار روز تک آپ سے رابطہ کرتے رہے جواب نہیں ملا، اسحاق ڈار1

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم آپ سے تین سے چار روز تک رابطہ کرتے رہے آپ کی قیادت نے کوئی رابطہ نہیں  کیا ۔ اس حوالے سے بہت دیر ہو چکی ہے ہماری قیادت نے اب پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اب بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت بنائیں گے ۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کا پرانا ساتھ ہے ۔ آپ کی پیشکش سے ن لیگ کی قیادت کو آگاہ کیاجائے گاجس کے بعد ہی کچھ پیش رفت ممکن ہے ۔

  1. جیو نیوز کی اسحاق ڈار کے حوالے سے رپورٹ ↩︎