بالی وڈ کی فلم انیمل کا باکس آفس پر تہلکہ ، بھاری بزنس سے سب حیران

وقت اشاعت :11دسمبر2023

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ بالی وڈ کی فلم انیمل کا باکس آفس پر تہلکہ ، بھاری بزنس سے سب حیران  رہ گئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بالی ووڈ فلم انیمل نے دھوم مچا دی ہے ۔ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہے جبکہ رومانوی سین بھی بے حد پسند کئے جارہے ہیں ۔ فلم  میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے جس پر ان کے کیرئیر کو ایک نئی زندگی ملی ہے ۔ ان کی یہ فلم سنجو کی کمائی سے بھی آگے نکل گئی ہے ۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “انیمل” میں رنبیر کپور  ایک وحشت ناک روپ میں نظر آئے ہیں ۔

فلم میں ایک خونخوار ہیرو کا کردار نبھاتے ہوئے رنبیر اپنے والد کے قاتلوں سے بدلہ لیتے ہیں جسے بے حد سراہا جارہا ہے ۔ فلم میں بے حد ایکشن شاٹس ہیں جسے فلم کی کامیابی کی ضمانت ٹھہرایا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے کہیں تعریف کو کہیں تنقید بھی کی جارہی ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فلم میں غیر ضروری پرتشدد سین ہیں جبکہ فلم کے  حامی اس نظریہ سے اتفاق نہیں کرتے ۔ یہی وجہ  ہے کہ فلم کمائی کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ گئی ہے ۔