آریان خان کے ساتھ چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کی بھی گرفتاری کی تیاریاں ، کنگ خان کو بھارت چھوڑنے کے مشورے

وقت اشاعت:22اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، ممبئی ۔ آریان خان کے ساتھ چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کی بھی گرفتاری کی تیاریاں ، کنگ خان کو بھارت چھوڑنے کے مشورے  دیئے جانے لگے ۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق ممبئی کروز ڈرگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا۔این سی بی نے چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈےکے گھرپر چھاپے مارے۔اننیا کافون ضبط کرلیاگیا تاہم وہ گھر پر نہیں تھیں ۔ پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک میں شامل تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ادھرآریان خان  کی دوسری مرتبہ بھی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔ جمعرات کے روز شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئے۔وکیل سے مشاورت کے بعد آریان خان کی درخواستِ ضمانت ہائی کورٹ بھجوادی گئی جہاں سے ضمانت ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔ اس سے  پہلے ممبئی کورٹ  نے آریان کی جوڈیشل ریمانڈ پر تیس اکتوبر تک جیل بھیج دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سکینڈل میں مزید بھارتی اداکاروں کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔ دوسری جانب بھارت میں ہائی پروفائل کیس پر بحث جاری ہے ۔

شاہ رخ خان نے بیٹے آریان سے ممبئی کورٹ میں مختصر ملاقات کی ۔ فوٹو کریڈٹ:ٹائمز آف انڈیا

سوشل میڈیا پر  شاہ رخ خان کو بھارت چھوڑنے کے بھی مشورے دیئے جارہے ہیں ۔ ضمانت نہ ملنے بھارتی صحافی سواتی چترویدی کی مودی سرکار پرتنقید جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  شاہ رخ خان کو مودی کے سامنے نہ جھکنے کی قیمت چکانا پڑرہی ہے۔ یہ دیس سب کا ہے صرف مودی کا نہیں ۔ شاہ رخ خان اگر احتجاج کے طور پر بھارت چھوڑ دیں تو دنیا بھرمیں مودی سرکار مزید بدنام ہوگی