دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، میانوالی :ملک کی معروف اینکر اور ایک نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو کی ہوسٹ حنانیازی اپنی شادی کےبولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں میں ان ہیں ۔ حالیہ دنوں میں وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں ۔
ان کی شادی کےفوٹو شوٹ کو جہاں بہت پسند کیا جارہا ہے وہیں ان کے کچھ بولڈ انداز پر خاصی تنقید ہو رہی ہے ۔ حنا نیازی
کی ریسپشن پر قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر شادی کا رقص بھی ہوا مگر کچھ ہی دیر بعد ان کے بولڈ فوٹو شوٹس وائرل ہوگئے ۔ تصاویر میں انہیں اپنے شوہر کے ساتھ انتہائی رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے ۔
ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں ریڈار میں رکھا اور انہیں پاکستانی معاشرے سے متصادم قرار دیا ۔ دوسری جانب حنا نیازی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے ۔




