اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا ، ماڈل پر تاجر کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ماڈل افرا خان نے ایک بزنس مین کے ساتھ ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرنا شروع کر دیا ۔ ماڈل بزنس مین سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگ رہی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق تاجر اب تک پانچ لاکھ روپے بینک میں ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر چکا تھا۔ درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔متاثرہ تاجر کے مطابق افرا  نے اسے پہلے دوستی کا جھانسا دیا اس کے بعدغیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ افرا نے اسے ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دی جس پر وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔ ایف آئی اے  کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ماڈل اس سے پہلے بھی کئی افراد کو بلیک میل کر کے لوٹ چکی ہے ۔