ہانیہ اور عاصم میں بڑھتے فاصلے ۔۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی کے چرچے زبان زد عام ہیں  لیکن اس  قربت  کے بعد بعض حلقے ان  میں بڑھتے فاصلوں کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔

اس حوالے سے  عاصم نے بھی لب کشائی کر دی ہے ۔ انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ داغ دی جس میں انہوں نے اپنے اور ہانیہ کے تعلقات پر وضاحت دینے کی کوشش کی اور ساتھ ہی  غیر ضروری تنقید کرنےوالوں کو محلے کی پھوپھی بھی کہہ کر دل کی بھڑاس نکالی ۔ 

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پی ایس ایل میچز میں بھی ایک ساتھ دیکھے گئے

عاصم اظہرنے لکھا کہ ہانیہ نے انہیں پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا ہے ۔ وہ دل سے ان کی عزت کرتے ہیں ۔ اسی لئے ہمارا تعلق مضبوط ہے اور آئندہ بھی رہےگا۔

عاصم نے مزید کہا کہ ان کا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے  ۔ ہانیہ کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ  ہانیہ  تعلقات کی مضبوطی کی بات کہہ چکی ہیں ۔   اس سے پہلے ہانیہ عامر نے  گلوکارہ  آئمہ بیگ سے ان کے یو ٹیوب چینل انٹرویومیں کہا تھا کہ  عاصم  اظہر سے نجی  تعلقات نہیں البتہ ان کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہے ۔

اس سے پہلے ہانیہ اور عامر  ایک ساتھ متعدد تقریبات میں دیکھے گئے  یہاں تک  کہ  مختلف فیشن شوز میں بھی ایک ساتھ آئے ۔ دونوں فنکاروں کی جوڑی کو  شوبز حلقوں میں بے حد پذیرائی مل چکی ہے  جبکہ سوشل میڈیا پران کی شادی کی بھی خبریں گردش کرتی رہی ہیں  تاہم اب  حلقے ان کی علیحدگی کی باتیں  کر رہے ہیں ۔