بوائےفرینڈ کی خودکشی پربھارتی گلوکارہ دماغی توازن کھوبیٹھیں

بوائےفرینڈ کی خودکشی پربھارتی گلوکارہ دماغی توازن کھوبیٹھیں۔ رئیلٹی ٹی وی شو انڈین آیڈل سیز ن 10 سے نام بنانے والی گلوکارہ رینو نگر کی حالت بھی ہسپتال میں تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رینو نگر کے بوائے فرینڈ نے ایک روز قبل اچانک خود کشی کر لی ۔

راجھستان میں موجود رینو تک خبر پہنچی تو وہ سکتےکی حالت میں آگئیں اور دماغی توازن کھو بیٹھیں ۔انہیں فوری طور ہسپتال میں انتہائی نگہداہشت کے وارڈ میں لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رینو کی حالت بہتر نہیں۔  شدید صدمے کی وجہ سے ان کے دماغ میں اثر پڑا ہے ۔

رینو کے انسٹا گرام کا لنک ملاحظہ فرمائیں

https://www.instagram.com/renu_nagar_official/?utm_source=ig_embed

بھارتی میڈیا کے مطابق جون میں رینو اور ان کے بوائے فرینڈ نے گھر سے بھاگ کر شادی کا سوچا۔

رینو کے اہل خانہ کے مسلسل انکار کے باعث دونوں نے یہ قدم اٹھایا۔ اس دوران رینو کے والدین کے دباؤ  پر رینو کو گھر واپس آنا پڑا ۔

رینو نگر راجھستانی طرز گائیگی سے شہرت سمیٹ چکی ہیں ۔فوٹو کریڈٹ :ٹائمز ناؤ

اس دوران رینو کےوالد نے رینو کے دیرینہ دوست روی کے خلاف ان کی بیٹی کو ورغلا کر اغوا کرنے کامقدمہ درج کرادیا۔

اس مقدمے کے بعد رینو گھر پہنچیں ۔مسلسل دباؤ کے باعث رینو کے دوست نے زہر پھانک لیا ۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زہر جسم میں پھیل جانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔

یہ بھی پڑھیئے :حانیہ اور عاصم میں بڑھتے فاصلے

آج تک ٹی وی کے مطابق رینو یہ خبر سننے کے بعد سے صدمے میں ہیں اور متھل ہسپتال کے آئی سی یو میں ہیں ۔

رینوکے والد پسند کی شادی نہیں چاہتے تھے

روی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ رینو کو گھر میں طبلہ سکھانے آتے تھے ۔ اور پیشے کے اعتبار سے میوزک ٹیچر تھے ۔

پانچ سال پہلے دونوں کی دوستی ہوئی اور شادی کا فیصلہ ہوا تاہم رینو کے والد اس رشتے کے مخالف تھے ۔

رینو اپنی مخصوص راجھستانی انداز گائیگی کی وجہ سے بھارت بھر میں شہرت رکھتی ہیں ۔

ان کے مداحوں نے ان کی زندگی کی دعا کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں ۔ وہیں بھارت میں زات کی بنیاد پر رشتے داری اور شادی کے بندھن کے لئے آزادی سلب کرنے کا موضوع بھی گرم ہے ۔

2 thoughts on “بوائےفرینڈ کی خودکشی پربھارتی گلوکارہ دماغی توازن کھوبیٹھیں

Comments are closed.