برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال طول پکڑ گئی ، شہریوں کو شدید مشکلات

وقت اشاعت :1اکتوبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال طول پکڑ گئی ،  شہریوں کو شدید مشکلات  کا سامنا کرنا پڑ  رہا ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کیلئے ریلوے یونین اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ریلوے ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں 14 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ حکومت صرف 4 فیصد اضافے پر راضی ہے۔ لندن انڈر گراؤنڈ اسٹیشنز کا اسٹاف 4 اکتوبر اور 6 اکتوبر کو بھی ہڑتال کرے گا۔ ہڑتال کے باعث اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی برطانیہ جانے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لندن  کے سٹیشنوں میں عوام کی بڑی تعداد گزشتہ روز بھی خوار ہوتی رہی ۔ کئی مسافر دفتر نہیں پہنچ پائے جبکہ ملازمین کی ہڑتال سے 18 ماہ میں حکومت کو 1 ارب پاؤنڈ کا نقصان ہوچکا ہے ۔