سینیٹ میں اپوزیشن نے بازی پلٹ دی

سینیٹ میں اپوزیشن نے بازی پلٹ دی۔ نمبر گیم میں پلڑا بھاری ہو گیا۔ اپوزیشن اتحاد کی سیٹیں 53 ہو گئیں ۔  پی ٹی آئی کی 47سیٹیں ہو گئیں ۔

یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی سیٹ جیت لی ۔ 169ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔ مدمقابل   حفیظ شیخ 164ووٹ حاصل کر سکے۔ریٹرننگ افسر نے  پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار کی کامیابی کا اعلان کیا ۔قومی اسمبلی  میں کل تین سو چالیس ووٹ کاسٹ ہوئے ،سات  مسترد ہوئے ۔

جماعت اسلامی کے رکن نے بائیکاٹ کیا ۔پی ٹی آئی کےارکان کی درخواست پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی پھر  بھی گیلانی فاتح قرار پائے ۔خواتین کی نشست پی ٹی آئی  کی  فوزیہ ارشد نے174ووٹ حاصل کر کے جیت لی ۔ خواتین کے پانچ ووٹ مسترد ہوئے ۔ اپوزیشن ارکان کی یوسف رضا گیلانی کو ان کی نشست پر جاکرمبارکباد دی ۔  جیت پرپارلیمنٹ ہاؤس کےباہر پی ڈی ایم کارکنوں کا جشن،مٹھائیاں بانٹیں گئیں ۔