SUPER LEADS

راولپنڈی میں اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس میں ڈرامائی موڑ

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، راولپنڈی : اینکر پرسن ربیعہ احسن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر  رہائی ملی ہے ۔ عدالت نے ایک روز قبل  دو لاکھ روپے کے مچلکوں پر ملزم کی ضمانت منظور کی ۔  دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث گزشتہ روز رہائی نہیں ہوسکی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے ملزم احسن کو معاف کردیا تھا۔رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئی، جس پر احسن طاہر ریلیز کیا گیا۔ واضح رہے کہ ربیعہ احسن کی والدہ، بہن اور بھائی خرم احمد نے عدالت میں حلف نامے بھی جمع کراتے ہوئے اقرار کیا کہ ربیعہ کو حادثاتی گولی لگی ۔ جان بوجھ کر قتل نہیں ہوا ۔ مقتولہ کے بھائی خرم احمد مقدمے کے مدعی ہیں، ربیعہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button