پاکستان میں بدترین وبائی امراض کاخطرہ،عالمی ادارہ صحت نےخطرےکی گھنٹی بجادی

وقت اشاعت :19ستمبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستان میں بدترین وبائی امراض کاخطرہ،عالمی ادارہ صحت نےخطرےکی گھنٹی بجادی ، اعداد و شمار کو خطرناک قرار دے دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں دوسری آفت کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مختلف وبائی امراض  کی صورت میں سر اٹھا رہا ہے ۔ بیماریوں اور اموات کی صورت میں یہ بحران شدید ہوگا۔ ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا پاکستان کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان  کو عالمی امداد کی ضرورت ہے ۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی ۔ یہ وبائی امراض سب کے لئے پریشانی کا باعث ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے دو ہزار سے زائد صحت کے مراکز تباہ ہوگئے جس سے وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے ۔ ڈینگی، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور جلد کی بیماریوں کا بڑے پیمانے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے