BREAKING

شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد (دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک پینتیس سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد (دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک پینتیس سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اس اچانک اور المناک خبر نے سیاسی و سماجی حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی  کو برین ہیمرج ہوا ہے  انہیں پانچ روز قبل ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں گزشتہ رات انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ خبر سامنے آتے ہی صدرِ مملکت، وزیراعظم شہباز شریف، اور پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سینیٹر شیری رحمان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغامات میں کہا گیا ہے کہ جواں سال بیٹی کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد شیری رحمان سے ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے۔

Related Articles

Back to top button