مریم نوازکوجواب دیاتوسیاسی زلزلہ آجائے گا،شیخ رشید

مریم نوازکوجواب دیاتوسیاسی زلزلہ آجائے گا،شیخ رشید نے کہا  ہے کہ مریم نواز سیاسی طورپر بہت متحرک ہو رہی ہیں حدود میں رہیں ورنہ بڑے انکشافات ہونگے ۔

پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز ایک سال دس ماہ بارگین کیلئے خاموش رہیں۔ ان کو انتظار تھا کہ نیب کوئی ڈیل کرلے گا۔ لیکن ایسا نہ ہوا۔ مجبوری کی وجہ سے سیاسی کیر ئیر بچانے کے لئے ان کو فعال ہونا پڑا ہے ۔ نواز شریف کو بیٹی کے سوا کسی  پر اعتبار نہیں۔ ن لیگ میں سے ش لیگ لازمی نکلے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ 4ماہ میں جھاڑو پھر جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیئے:نوازشریف کی حوالگی کےلئےدولت مشترکہ آفس تعاون نہیں کررہا

ن لیگ استعفے دے ،خالی سیٹوں پر الیکشن ہوں گے تو اپوزیشن والے سیاسی منظر نامےسے آؤٹ ہو جائیں گے ۔ معلوم ہے بلاول استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ  مولانا نے جس پارلیمنٹ میں صدارت کیلئے   ووٹ مانگا وہ ناجائزنہیں ہوسکتی۔ مولانا کو پھر مشورہ دیتے ہیں کہ پیچھے ہٹ جائیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن   سینیٹ  انتخابات سے خوفزدہ ہے۔ الیکشن میں حکمران جماعت  کو واضح برتری  ملے گی ۔ ساری دنیا جانتی ہے نوازشریف جھوٹ بول کر ملک سے باہر گئے ۔ اب ان کےپاس کوئی راستہ نہیں بچا۔ جس بیانیہ کو یہ تقویت دینا چاہتے ہیں وہ تباہی کا راستہ ہے ۔ جس سیاستدان کا ماضی داغدار ہو وہ اہم قومی اداروں کے خلاف بول کر عوامی حمایت کیسے حاصل کرسکتا ہے ؟ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ بھی اہم انکشافات کرتے رہیں گے ۔ حکومت کہیں نہیں جارہی۔