ٹرمپ ہوپ ہکس پراتنامہربان کیوں ہیں؟

فرزانہ گل ،دی سپر لیڈ ، واشنگٹن ۔ ٹرمپ ہوپ ہکس پراتنامہربان کیوں ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو امریکی صدر کے وائرس سے متاثر ہونے کے ساتھ ہی امریکی میڈیا گردش کرنے لگا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مشیر برائے کمیونی کیشن ہوپ ہکس سے ملے اس دوران انہوں نے میڈیا کے سامنے ہوپ ہکس کا روایتی بوسہ بھی لیا ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سے اگلے روز ہوپ ہکس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ۔ جس کے بعد امریکی میڈیا میں یہ بھی بحث چھڑ گئی ہے کہ ہوپ ہکس سے کورونا وائرس صدر ٹرمپ کو منتقل ہوا یا امریکی صدر پہلے سے ہی کوویڈ پازیٹو تھے ؟مزید یہ کہ ٹرمپ نا تجربہ کار جونیئر سیاستدان ہوپ ہکس پر اتنا مہربان کیوں ہیں ؟

یہ بھی پڑھیئے:ہوپ ہکس سے بوسہ مہنگا پڑ گیا، امریکی صدر کورونا سے متاثر

امریکی صدر نےا پنی ٹویٹ میں یہ تاثر دیا کہ ہوپ ہکس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جس کے بعد انہوں نے خاتون اول کے ہمراہ اپنا ٹیسٹ کرایا جو پازیٹو نکلا۔ اس دوران ہوپ ہکس کے بارے میں ہر کوئی یہ سوال اٹھانے لگا کہ یہ خاتون کون ہیں؟

ہوپ ہکس کون ہیں ؟

ہوپ ہکس امریکی صدر کی مشیر  برائے کمیونی کیشن ہیں اور امریکی صدر کے تعلقات عامہ کے شعبے کی ڈائریکٹر بھی ہیں ۔ تاہم انہیں زیادہ تر لوگ نہیں جانتے ۔ لیکن جیسے ہی ہوپ کا نام سامنے آیا وہ دو اور تین اکتوبر کو انٹرنیٹ سرچ انجن پر تلاش کی جانے والی نمبرون شخصیت بن گئیں ۔

اکیتس سالہ ہوپ ہکس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ تاہم وہ گزشتہ کچھ سال سے ٹرمپ خاندان کے ساتھ منسلک رہی ہیں ۔ ہوپ ہکس ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں ۔ انہوں نے اپنا کیرئیر تعلقات عامہ کے شعبے سے شروع کیا ۔ اسی دوران  ان کی ملاقات ایوانکا ٹرمپ سے ہوئی ۔ ایوانکا کی فیشن کمپنی کے لئے پہلے چند فوٹو شوٹس میں ہوپ ہکس نمایاں رہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکا نے ہی ہوپ کو اپنے والد سے متعارف کرایا جس کے بعد امریکی صدر نے ان کو کم تجربے کے باوجود سفارشی طور پر بھرتی کرلیا اور اپنی انتظامیہ میں اہم جگہ دے دی ۔

ہوپ ہکس پر امریکی میڈیا میں گرما گرم بحث

اگست 2015میں ہوپ ہکس نے سیاست میں  دلچسپی دکھاتے ہوئے ٹرمپ کی متعدد تقریبات میں شامل ہونا شروع کیا ۔ صدارتی مہمات کے دوران ہوپ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ دیکھی گئیں ۔ ہوپ ہکس نے کچھ عرصے کے لئے ڈونلڈٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی چلایا ۔

ٹرمپ نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں سینئر اہلکاروں کے ساتھ جونیئر ہوپ ہکس کو بھی مدعو کیا جس پر سوالات اٹھے ۔ زیر نظر تصویر میں ہوپ ہکس بائیں جانب سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو کریڈٹ:واشنگٹن پوسٹ

ہوپ کو زیادہ توجہ تب ملی جب امریکی صدر نے پوپ سے  ملاقات کی ۔ اس اہم ملاقات میں امریکی صدر کے ساتھ چند ایک شخصیات کو ہی موقع دیا گیا ۔ ہوپ اس میں سے ایک تھیں ۔ اس موقع پر سوالات بھی اٹھے کہ امریکی صدر نے اپنی کابینہ میں سے اہم شخصیات کو مدعو کرنے کے بجائے ہوپ ہکس جیسی کم تجربہ کار کو کیوں فوقیت دی؟ ہوپ کی وجہ سے امریکی صدر کو کورونا ہونے کے بعد امریکی میڈیا میں گرما گرم بحث جاری ہے ۔