پاکستانی ٹاپ بلے باز بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

وقت اشاعت :22 فروری2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ پاکستانی ٹاپ بلے باز بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ تیز ترین دس ہزاررنز بنا لئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  پاکستان کے ٹاپ بیٹر بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔انہوں نے تیز ترین دس ہزار رنز بنا لئے ۔ انہوں نے اس دوران 271اننگز کھیلی ہیں   ۔ اس طرح بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ کرس گیل نے اپنے کیرئیر میں 285اننگز کھیلی ہیں جس میں انہوں نے دس ہزار  سے زائد رنز بنا رکھے ہیں  ۔بابر نے یہ سنگ میل کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا ہے ۔کنگ بابر نے اپنے کیرئیر کے دوران انیس ٹیموں کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں ۔

انہوں نے کہ پاکستان کی جانب سے 3698اور کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2398رنز داغے ۔ بابر اعظم میں پی ایس ایل میں تین ہزار رنز بنانے والے بھی پہلے بلے باز ہیں جبکہ ٹی ٹوینٹی کیرئیر میں دس ہزار رنز بنانے والے 13ویں پاکستانی بیٹر ہیں ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ٹی ٹوینٹی کیرئیر میں سب سے زیادہ 14562رنز بنائے ہیں  جبکہ شعیب ملک نے 13159ٹی ٹوینٹی رنز اب تک بنا رکھے ہیں اور یہ سفر جاری ہے ۔