بابر اعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر کے سب کو حیران کر دیا

وقت اشاعت :14مئی 2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ڈبلن ۔ بابر اعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر کے سب کو حیران کر دیا، اس مرتبہ یوگینڈا کے کپتان کا ریکارڈ ٹوٹا ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کرکٹ میں کنگ بابر کے نام  سے  مشہور بابر اعظم  نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جیت کےبعد بابر اعظم ٹی ٹوینٹی کرکٹ فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچ جتوانے لے کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے  مجموعی طور پر 44فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کپتان بابر اعظم نے یوگنڈا کے برین مسابا کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ کرکٹ ماہرین نے بابر اعظم کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین کرکٹر ہیں اور جلد ہی مزید ریکارڈ اپنے نام کریں گے ۔

سوشل میڈیا پر بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانب بابر اعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم کو اہم چیلنجز درپیش ہیں ۔  کامیابی کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔