ٹینس کی شہزادی ایک اورٹورنامنٹ لےاُڑی

ٹینس کی شہزادی ایک اورٹورنامنٹ لےاُڑی ۔ یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاپان کی ناؤمی اوساکا کے نام رہا۔جاپانی کھلاڑی نے فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا کو ہرا دیا۔

جاپانی گرل ناؤمی کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے یوایس اوپن بھی اپنے نام کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے ۔ازارینکا کو ہرا کر تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا تو ان کی خوشی دیدنی تھی ۔ فائنل میں نیاؤمی کے خلاف بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے :سعودی خاتون نے کار ریس جیت لی

بیلاروس کی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں با آسانی چھ ایک سے کامیابی سمیٹی ۔ لیکن پلٹ کر وار کرنا نیاؤمی اوساکا  کی پہچان ہے ۔ انہوں نے  کم بیک کرتےہوئے حریف کو دوسرے سیٹ میں چھ تین سےشکست دی ۔ تیسرے سیٹ میں بھی قسمت جاپانی کھلاڑی پر مہربان رہی۔ ایک بار پھر انہوں نے چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے  تاریخ رقم کر دی اور ٹینس کی شہزادی ایک اورٹورنامنٹ لےاُڑی

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حریف کھلاڑی نے بہترکھیل کا مظاہرہ کیا۔ ایک موقع پر لگا کہ میں ہمت ہار رہی ہوں ۔ مگر کم بیک کیا جس پر خوشی ہے ۔