سعودی خاتون اسراالدخیل نےکارریس جیت لی

سعودی خاتون اسراالدخیل نےکارریس جیت لی ۔ سعودی خاتون نے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہ کار ریس میں مرد ڈرائیورز کو بھی پیچھے چھوڑ کر توجہ سمیٹ لی ۔

سعودی عرب میں کار چلانے پر خواتین کو ماضی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے ۔ تاہم اب سعودی خواتین بھی بطور ڈرائیور میدان میں اتر آئی ہیں۔

 اسرا سعودی ٹویوٹا چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل  کرنیوالی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

ریاض میں ہونے والے مقابلے میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اسرا نے شروع سے ہی برتری رکھی اور یہ برتری آخر تک برقرار رہی ۔

اسرا الدخیل کا کہناتھاکہ انہوں نےکم عمری سے ہی اپنے بھائی سے گاڑی چلانا  سیکھی ۔

خاندان میں انہیں کسی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ گاڑی چلانا ان کا شوق ہے جس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:آریانا میوزک کی سب سے بڑی دیوی بن گئی

سعودی میڈیا پر زیر گردش اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اسرا کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسرا الدخیل امریکا سے تعلیم حاصل کر چکی ہیں ۔

اس دوران وہ امریکا میں ہی ریسنگ  کے کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔امریکامیں اسرا کوئی ریس تو نہ جیت سکیں مگر ان کی ریس میں نمائندگی پر ہی انہیں خوب پذیرائی ملی۔