پی ایس ایل کی سیٹی پھربج گئی

پی ایس ایل کی سیٹی پھربج گئی  ۔کرکٹ کے دیوانے ہو جائیں تیار۔پی سی بی نے پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  پی ایس  ایل کی سیٹی پھر بجنے سے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق چاروں بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں  کھیلے جائیں گے۔

چودہ نومبر کو دو میچز کوالیفائر اور ایلمنٹر۔ ون کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح ایلمنٹر ٹو پندرہ نومبر کو جبکہ ٹورنامنٹ کا  فائنل17 نومبر  کو ہوگا۔

چودہ نومبر کو کھیلے جانے والے  کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔  ایلمنٹر ۔ون میں لاہور قلندرز اور پشاور ز لمی  کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے:ہر مرتبہ نہیں صاحب ۔یاد رکھیں یہ ٹیم پاکستان ہے

اس حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ   ایونٹ کے  چاروں میچز کوویڈ 19  ایس او پیز کے تحت کھیلے جائیں گے۔

تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سکیور ماحول میں ر ہیں گے۔ جبکہ شائقین کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اس حوالے سے  حتمی فیصلہ اکتوبر میں پی سی بی کے مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے بقیہ میچز میں غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔ اس سے پہلے پی ایس ایل فائیو میں آسٹریلوی ، انگلش اور جنوبی افریقی کھلاڑیو ں نے شرکت کر کے ایونٹ کو کامیاب بنایا تھا۔ تاہم کورونا کی وبا کے باعث پی ایس ایل کے اختتامی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔ کھلاڑیوں کو اپنے وطن فوری طور پر واپس جانا پڑا ۔