کراچی کی حالت 3سال میں بدل دیں گے،آرمی چیف

کراچی کی حالت 3سال میں بدل دیں گے،آرمی چیف  نےکراچی کے دورے کے دوران تاجروں کے وفد سے ملاقات میں مسائل حل کرنے کا وعدہ کرلیا ۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے ۔

اس اہم ملاقات میں تاجروں نے اپنے مطالبات کے ڈھیرلگا دیئے اور شکوے کئے کہ انہیں ریلیف نہیں دیا جاتا۔

صوبائی حکومت کام کرتی ہے نہ وفاق ۔تاجروں نے ٹیکس معاملات پر بھی کھل کر بات کی اور حکومتی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کراچی کو تین سال میں تبدیل کردیں گے ۔ سڑکیں ،گیس ،پانی ،بجلی کےمسائل حل ہوں گے ۔

 مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اس کمیٹی  میں کاروباری افراد کو بھی نمائندگی دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیئے :وفاق کا سندھ حکومت کی مدد کا وعدہ

آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں فیڈریشن آف پاکستان کے صدر انجم نثار ،سراج قاسم تیلی ،عقیل  کریم ڈیڈی ،زبیر طفیل  اورمیاں زاہد حسین جیسے صنعتکار شامل تھے ۔

 پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دوروزہ دورے پر کراچی آئے ۔ انہوں نے بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ۔

کور ہیڈ کوارٹرز میں سیلاب پر بریفنگ لی۔ جبکہ پاک فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کےلئے کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کراچی میں ریسکیو کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔

سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے ۔