چالیس ہزار سال قدیم انسان پر ریسرچ، طب کا نوبیل انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کے نام

وقت اشاعت :3اکتوبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ چالیس ہزار سال قدیم انسان پر ریسرچ، طب کا نوبیل انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کے نام ، باقی کیٹیگریز کے بھی ناموں کا اعلان اسی ہفتے ہوگا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق دنیا کا اعلیٰ ترین انعام دینے والی سویڈن کی اسمبلی آف کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ نے طب کا 2022 کا نوبیل انعام سویڈن کے ممتاز  سائنسدان سوانتے پابو کو دیا ہے ۔

کمیٹی مجموعی طور پر 6 کیٹیگریزطب، معاشیات، کیمسٹری، فزکس، ادب اور امن  کے نوبیل انعامات کا ایک دن کے وقفے سے اعلان کر رہی ہے ۔  نوبیل کمیٹی کے مطابق طب کا انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو  دیا جارہا ہے ۔جنہوں نے زمانہ قدیم کے انسانوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا جدید طریقہ جسے ڈی این اے بھی کہا جاتا ہے دریافت کیا۔ سوانتے پابو نے انسان کے ارتقائی  جینز کو سمجھنے اور پڑھنے کا طریقہ دریافت کیا تھاجس پر انہیں اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

سویڈش سائنسدان نے پرانی ہڈی کے جینوم یا ڈی این اے کو سمجھنے کا جدید اور آسان طریقہ دریافت  کرکے خوب پذیرائی سمیٹی ہے ۔ اس طرح  40 ہزار سال پرانے انسان سے متعلق معلومات حاصل کرنا ممکن ہوا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔ سوانتے پابو نے 40 ہزار سال قبل یورپ اور وسطی ایشیا میں پائے جانے والی انسانی باقیات پر ریسرچ کی ۔ ان انسانوں کی باقیات بندوں سے ملتی جلتی تھیں ۔

سوانتے نے ان کے ارتقا کو سمجھنے کا طریقہ دریافت کیا۔ نوبیل کمیٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سوانتے پابو کو نوبیل انعام جیتنے کی خوشخبری صبح کو اس وقت دی گئی جب وہ کافی پی رہے تھے اور وہ خبر سن کر ششدر رہ گئے