ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے بچھاڑ دیا

وقت اشاعت :21فروری2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، ملتان ۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے بچھاڑ دیا، رضوان 43رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔  

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 145 رنز کا ٹارگٹ  آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  پورا کر لیا۔ ریزا ہیڈرکس 58 اور محمد رضوان 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے  جبکہ افتخار احمد نے 18 رنز بنائے ۔ دوسری جانب نسیم شاہ نے 2  جبکہ شاداب خان، عماد وسیم اور تیمل ملز نے ایک، ایک وکٹ  اپنے نام کی ۔ قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز جوڑے ۔ آغا سلمان 52 اور جورڈن کاکس 41 رنز کے ساتھ اوپر رہے ۔

محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3، اسامہ میر نے 2، ڈیوڈ ولی نے ایک وکٹ لی ۔