SUPER LEADS

جنات کا شبہ ، گوجرانوالہ میں سگی ماں نے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیٹی کو جلا دیا

کمسن بچی کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ چاروں ملزمان گرفتارکرلیے گئے

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، گوجرانوالہ : پولیس کے مطابق  خاتون لبنی بی بی کو شبہ   تھا کہ اس کی چار سالہ بیٹی  کو سایہ یا جنات ہیں جس کے کی وجہ سے تمام گھر والے بیمار رہتے ہیں  اس شبہ میں اس نے اپنے بھائیوں منیب حسیب اور بہن مذمل کے ساتھ مل کر چار سالہ بیٹی کو  جلاڈالا۔  پولیس کے مطابق خاتون لبنی بی بی کو کسی نے بتایا تھا کہ تمہاری بیٹی کے اندر جنات ہیں اور اس کی وجہ سے   گھر کے حالات ٹھیک نہیں ہو رہے اور تم سب بیمار رہتے ہو۔ گرفتار ملزموں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے نہیں بلکہ جنات نے ان کی بیٹی کو جلایا ہے ۔  افسوس ناک واقعہ کے فوری بعد   سی پی او ڈاکٹر  غیاث احمد خان   نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کو چار گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

Related Articles

Back to top button