کیا نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے آنے والے کچھ مہمانوں سے پریشان تھی ؟

وقت اشاعت :18ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ کیا نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے آنے والے کچھ مہمانوں  سے پریشان تھی ؟یہ افغان مہمان کون تھے ؟ تبصروں کی بھرمار ہوگئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پذیر تھی ۔ اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہے ۔ بعض حلقے یہ دعوے کر رہے ہیں کہ فائیو سٹار ہوٹل میں ہی چند افغان مہمان بھی قیام پذیر تھے ۔ ٹیم آفیشلز  نے ہی اپنی حکومت  کو خدشات سے آگاہ کیا تھا جس پر نیوزی لینڈ کی حکومت نے دورہ ختم کر کے واپس آنے کی اجازت دے دی اور ایک چارٹرڈ طیارہ ہنگامی طور پر بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ۔ سوشل میڈیا پر جاری گرما گرم تبصروں  میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال اور آنے والے مہاجرین کی خبروں پر کیویز سکیورٹی آفیشل کو خدشات  تھے ۔