امریکی صدر بائیڈن کا طالبان کی حکومت کو فوری تسلیم کرنے سے انکار

وقت اشاعت :8ستمبر 2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکی صدر بائیڈن کا  طالبان  کی حکومت کو فوری تسلیم کرنے سے انکار، ابہام دور کردیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق صدر بائیڈن نے طالبان کو تسلیم کئے جانے کی خبروں کی وضاحت کر دی ہے ۔ انہوں نےد و ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا طالبان کی فی الحال تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

طالبان کی افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنا ابھی بہت دور کی بات ہے ۔ امریکی حکام نے بہت محنت سے اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالا ہے ۔ ہم طالبان کی باتوں پر عمل درآمد دیکھیں گے ۔ جمہوریت میں سب کی بات سنی جاتی ہے ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ طالبان اپنی من مانیاں کریں اور ملک میں وہی ظلم کا بازار گرم کردیں ۔ امریکا  معاہدوں کی پاسداری چاہے گا۔ طالبان کو اپنے کردار سے اچھا ثابت کرنا ہوگا۔ داعش کا تعاقب کیا جائے گا۔ امریکیوں کے قتل عام کا بدلہ لیا جائے گا۔ امریکا تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے