پاکستان میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا اعلان

وقت اشاعت :10ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا اعلان  کر دیا گیا۔ ٹرانسپورٹ پر جزوی پابندی بھی برقرار رہے گی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق این سی او سی نے  مختلف اضلاع میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث  عائد پابندیاں مزید ایک ہفتے تک برقرار رکھنے   کا اعلان کر دیا ہے ۔ جمعرات کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول   اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں  کورونا  کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے متاثرہ 27 اضلاع میں پہلے سے عائد پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ۔ ان  اضلاع میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ تعلیمی ادارے ، ورزشی مراکز، اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی ۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ  وائرس کی صورتحال پر گہری نظر ہے ۔ شہریوں کی حفاظت کے لئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں ۔