اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ملبوسات کی کمپنی کے لئے فوٹو شوٹ کروا لیا

وقت اشاعت:29فروری2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ملبوسات کی کمپنی کے لئے فوٹو شوٹ کروا لیا


دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے بعد بھارتی فیشن انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے معروف بھارتی برانڈ کے لئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جو بھارت کے ساتھ پاکستا ن میں بھی وائرل ہو گیا ہے ۔ ساون گاندھی نامی برانڈ بھارت کے بڑے آؤٹ لیٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ماہرہ خان نے تصاویر کے ساتھ مختصر ویڈیو بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کی ہے ۔ماہرہ خان کے بھارتی مداح بھی اس شوٹ پر خوش دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس شوٹ کے بعد تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں ۔ یہی نہیں پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز سے بھی ان کے تعریفی کلمات واضح ہیں ۔ ماہرہ خان نے 2017 میں راہول ڈھولکیہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔یہ فلم بالی وڈ میں ان کا ڈیبیو تھی ۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی ہیروئین کا کردار نبھا کر خوب شہرت سمیٹی تھی ۔اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ملبوسات کی کمپنی کے لئے فوٹو شوٹ کروا لیا ساتھ ہی باقاعدہ طور پر بھارتی فیشن انڈسٹری میں بھی انٹری ڈال دی۔

رئیس کے ہٹ ہونے کے بعد ماہرہ خان بھارتی میڈیا میں مرکز نگاہ بنی رہیں ۔ شاہ رخ خان نے بھی ان کے کام کی کئی مرتبہ تعریف کی ۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بلاشبہ بڑی اداکارہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیۓ