آئی پی ایل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے بڑے کھلاڑی پاکستان نہیں آئیں گے ، گرین شرٹس  کے سکواڈ کا اعلان

وقت اشاعت :9اپریل 2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، لاہور۔ آئی پی ایل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے بڑے کھلاڑی پاکستان نہیں آئیں گے ، گرین شرٹس  کے سکواڈ کا اعلان  کر دیا گیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیشتر بڑے کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان نہیں آئیں گے ۔ دوسری جانب پاکستان  کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔  سلیکشن کمیشن نے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔ ابرار  احمد ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ سکواڈ میں اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عمادو سیم ، عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، عرفان نیازی  ، صائم ایوب ، نسیم شاہ ، شاداب خان ، شاہین آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔ ریزو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ خان، محمد علی، وسیم جونیئر ،  سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان  شامل ہیں ۔

ریٹائرمنٹ واپس لینے والے محمد عامر کی 4 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم بھی کیویز کیخلاف صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔  اسی طرح یو اے ای کو چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے عثمان خان  بھی پاکستانی میدانوں میں کیویز کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔