جو ٹکٹ کے پیسے دے گا وہ ٹورنامنٹ  کھیلنے مالدیپ جائے گا، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن  کا انوکھا فیصلہ

وقت اشاعت :20اپریل2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ جو ٹکٹ کے پیسے دے گا وہ ٹورنامنٹ کھیلنے مالدیپ جائے گا، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی انوکھی پیشکش سے سب حیران رہ گئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے فنڈز کی قلت کا جواز بنا کر انوکھی منطق پیش کر دی ۔  جونیئر کھلاڑیوں کو مالدیپ میں ہونے والے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ  میں شرکت کے لئے ٹکٹوں کا خود ہی انتظام کرنے کا کہہ دیا گیا ۔

فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو خط لکھا کہ فنڈز کی شدید قلت ہے جو کھلاڑی مالدیپ میں ٹور  نامنٹ کھیلنا چاہتا ہے اسے ریٹرن فضائی ٹکٹ کا خود انتظام کرنا ہوگا۔ جو پیسے نہیں دے گا وہ مالدیپ نہیں جا سکے گا۔ فیڈریشن  متبادل کھلاڑی کا انتظام کر لے گی ۔ فیڈریشن کے موقف کے بعد مختلف حلقوں  کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام نے فیڈریشن کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ   فیڈریشن کے پاس فنڈز ہی نہیں ۔ ایسے  میں  کیا کر سکتے ہیں ؟ حکومت کو چاہیے کہ فیڈریشن کے مسائل سنے اور ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کرے ۔