بارش نے چوتھا میچ بھی نہ ہونے دیا، پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ایک صفر سے جیت گیا

وقت اشاعت :4اگست 2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،جارج ٹاؤن ۔بارش نے چوتھا میچ بھی نہ ہونے دیا، پاکستان  ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ایک صفر سے جیت گیا ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری مقابلہ بھی بارش کی نذر ہو گیا ہے۔  میچ کے دوران صرف 3 اوورز کا کھیل ہو سکا۔چار میچوں کی سیریز پاکستان نے ایک صفر سے جیت لی۔چوتھے میچ میں مسلسل بارش ہوتی رہی ۔ طویل انتظار کے بعد صورتحال بہتر ہوئی تو امپائرز نے مقابلہ نو اوورز فی ٹیم تک محدود کر دیاتاہم میچ شروع ہونے سے پہلے دوبارہ بارش  شروع ہو گئی ۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد امپائرز نے میچ کو بے نتیجہ ہی ختم کر دیا۔ قومی ٹیم کو دوسرے میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی ملی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب ٹیسٹ سیریز کا آغاز بارہ اگست سے کِنگسٹن میں ہوگا۔