آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی عملیات کے ذریعے دلچسپ سلیکشن کا انکشا ف

وقت اشاعت :5اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، مظفر آباد۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی  عملیات  کے ذریعے دلچسپ سلیکشن کا انکشا ف، پاکستان  کے نجی ٹی وی چینل نے بڑا دعوی ٰکر دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کےمطابق  پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو  نیوز نے  وزیراعظم آزاد کشمیر کی سلیکشن کی کہانی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔  جیو نیوز نے خبر کو ‘ذرائع ‘ سے جاری کیا ہے  اور خاتون اول کا نام لینے سے گریز کیا ہے ۔

اس خبر پر فالو اپ لیتے ہوئے نمائندہ دی سپر لیڈ ڈاٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے چناؤ کے لئے خاتون اول سے خصوصی مشورہ کیا۔ جنہوں نے علم الاعداد سے کام لیتے ہوئے زائچہ تیار کروایا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں کے انٹرویوز کئے گئے  مگر تینوں کو اچانک مسترد کر دیا گیا۔  

وزیراعظم نے بیرسٹر سلطان ، سردار تنویر الیاس ، خواجہ فاروق سے تفصیلی بات چیت کی۔ ہر کوئی یہی جانتا تھا کہ انہی تینو ں میں سے ایک کو اعلیٰ منصب کےلئے نامزد کیا جائے گا مگر حیرت انگیز طور پر عملیات کے ذریعے سلیکشن کی گئی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے لئے تیرہ یا اٹھارہ کا ہندسہ بابرکت ہو سکتا ہے۔

علم الاعداد کے ذریعے چناؤ پر عبد القیوم نیازی خود بھی حیران

 وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تیرہ یا اٹھارہ  کے  ہندسے  کے ساتھ نام’ ع ‘سے شروع ہو تو دوہرا فائدہ  ہوگا ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اگر ع سے نام شروع ہوگا تو آزاد کشمیر حکومت مدت پوری کرے گی ۔ پی ٹی آئی بھی مضبوط ہوگی ۔ اس مشورے کے بعد  آزاد کشمیر کے حلقہ نمبر تیرہ سے انصر ابدالی اور حلقہ نمبر اٹھارہ سے عبد القیوم نیازی کو بلایا گیا۔ دونوں کو وزیراعظم کی ہدایت پر  خصوصی ہیلی کاپٹر بھیج کر اسلام آباد بلایا گیا جس پر دونوں رہنما خود بھی حیران رہ گئے ۔

 اعداد عبد القیوم نیازی کے حق میں نکلے تو انہیں وزیراعظم فائنل کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ عبد القیوم نیازی نے 2016میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ اس سےپہلے وہ مسلم کانفرنس سے وابستہ رہےہیں۔ قیوم نیازی کی سلیکشن پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے دبے الفاظ میں تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  بڑے رہنما جلد پارٹی سے مزاحمتی سیاست کرسکتےہیں ۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیں