صادق آباد، مدرسے کے نائب امام کا ہندو شخص پر مسجد کی توہین کا الزام ، شہر میں احتجاجی مظاہرہ

وقت اشاعت :5اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ۔ صادق آباد، مدرسے کے نائب امام کا ہندو شخص پر مسجد کی توہین کا الزام ، شہر میں احتجاجی مظاہرہ ، سکھر ملتان موٹر وے پر ٹریفک بلاک ہو گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق صادق آباد کے علاقے بھونگ  میں دارالعلوم عربیہ تعلیم القرآن  کےنائب امام حافظ محمد ابراہیم  نے پولیس سٹیشن پہنچ کر الزام لگایا کہ ایک ہندو شخص کو مدرسے سے ملحق مسجد  رئیس غازی میں دیکھا جو مسجد کے صحن میں جوتیوں سمیت آیا ۔ اس نے گندے ہاتھ مقدس الماری پر بھی لگائے ۔ اسے روکنا چاہا تو اس نے دوڑ لگا دی ۔

حافظ ابراہیم کے مطابق وہ نوجوان ہندو ہے اور اس نے جان بوجھ کر توہین کی ہے ۔ انہوں نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ یہ واقعہ ستائیس جولائی کو پیش آیا تھا کئی مرتبہ پولیس کو کارروائی کہا مگر عمل نہیں ہوا۔اس کے بعد نائب امام نے اہل علاقہ کو جمع کیا اور احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔

مظاہرین نے سکھر ملتان موٹر وے بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔فوٹو کریڈٹ:دی سپر لیڈ ڈاٹ کام

مظاہرین نے بھونگ کے مقام پر سکھرملتان موٹروے 5 بند کر دی  جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ اے ایس پی پولیس  بھاری نفری لے کر موٹر وے پہنچے اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کرا دیا۔