PAKISTAN

مقامی بااثر شخص ماں سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر قتل کیا، ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی بیٹی کا انکشاف

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،گھوٹکی : سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت گھر میں مردہ پائی گئی ہیں

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،گھوٹکی : سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت گھر میں مردہ پائی گئی ہیں جبکہ ان کی پندرہ سالہ بیٹی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ۔ دی سپرلیڈ ڈاٹ کے مطابق سمیرا راجپوت تیزی سے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر تھیں ۔ ان کا تعلق گھوٹکی سے تھا۔ چند روز قبل بھی چند افراد ان کے گھر آئے جس کے بعد لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔ گزشتہ روز وہ گھر میں مردہ پائی گئیں ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو پندرہ سالہ بیٹی نے بیان دیا کہ ان کی موت کے ذمہ دار ان کے والد ہیں جو ان کی ماں کو طلاق دے چکے ۔

بیٹی نے مزید کہا کہ چند افراد ماں سے شادی کرنا چاہتے تھے اور مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے ۔ انکارپر زہر کھلا دیا جس سے ماں کی موت ہو گئی ۔ پولیس  نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو بھی ایک لڑکے نے دوستی نہ کرنے پر قتل کر دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button