مہنگے ڈالر کے بعد وزیراعظم نے ماضی کی کرپشن کو مہنگائی کی وجہ قرار دے دیا

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ مہنگے ڈالر کے بعد وزیراعظم نے  ماضی کی کرپشن کو مہنگائی کی وجہ قرار دے دیا ۔ وزیراعظم نے قوم سے ایک اور وعدہ کرلیا۔معاشی حالات بہتر ہونے کی بھی تسلی دے دی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق بدھ کو تحریک انصاف کی میڈیا حکمت عملی ٹیم کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہو جائے گی ۔ معاشی حالات درست سمت میں گامزن ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ماضی کی کرپشن کو مہنگائی کی وجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور  میں کرپشن کے ریکارڈ بنے اسی وجہ سے آج مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ جب کرپشن ہو تو مافیا طاقت پکڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا دیکھا نہ پرایا،بلاتفریق احتساب کیا۔

یہ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔  جو بھی عوام کےمفادکونقصان پہنچائے گااسے نہیں چھوڑیں گے ۔ عوام کیلئے مافیا کے سامنے کھڑاہوں۔سٹے باز،قبضہ اورشوگر مافیا نےغریب عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا۔عالمی سرمایہ کاروں نےیورو،بانڈزمیں اعتمادکااظہارکیا۔ پاکستانی معیشت کےاچھے دن آنےوالےہیں۔ذخیرہ اندوزوں پر نظررکھی جائے   گی ۔ رمضان میں ہرچیز کی نگرانی خود کروں گا